ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹروں نے اہم مطالبہ کردیا

ڈاکٹروں نے اہم مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کی کمی، بے روزگار ڈاکٹرز کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پرائمری ہیلتھ سیکرٹریٹ میں احتجاج، میڈیکل افسروں کی سیٹیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی صوبے بھر میں سینکڑوں سیٹیں خالی ہونے کے باوجود ان پر بھرتیاں نہ کرنے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے محکمہ پرائمری ہیلتھ میں احتجاج کیا۔ احتجاج میں درجنوں ڈاکٹرز شریک ہوئے۔ ینگ ڈاکٹرز کی قیادت ڈاکٹر سلمان حسیب، ڈاکٹر شعیب نیازی اورڈاکٹر جعفر نے کی۔

ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ اس وقت 8 ہزار سے زائد ڈاکٹرز بے روزگار ہیں، حکومت نےخالی آسامیوں پر بھرتیاں تک بند کر رکھی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ بنیادی اور دیہی مراکز صحت، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں میڈیکل افسران کی سیٹیں بڑھائی جائیں۔

ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر محکمہ پرائمری ہیلتھ نے یقین دہانی کروائی کہ میڈیکل افسران اور ویمن میڈیکل افسران کی سیٹیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ خالی آسامیوں پر بھرتیاں بھی فوری ہونگی۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹرز نے تین گھنٹے تک جاری رہنے والا احتجاج ختم کر دیا۔