خان شہزاد : رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمتوں کو پرلگ گے۔صرافہ بازاروں میں سونا 600روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔ سونے کے زیورات کی شوقین خواتین اور جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمتوں کو پرلگ گے۔صرافہ بازاروں میں سونا 600روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔ سونے کے زیورات کی شوقین خواتین اور جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں 600روپےفی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونا1لاکھ13ہزار300روپے میں فروخت ہوا اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 3ہزار 858روپے رہی اور 21قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 99ہزارذ137روپے متعین ہوئی صرافہ بازاروں میں 30روپے بڑھکر فی تولہ چاندی کے نرخ 1400روپے رہی۔ سونے کے صارفین نے قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے خواتین کا کہنا ہےکہ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے متوسط طبقے کیلئے مشکلات پیدا ہیں سونا اب متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے.