عمران خان کی تعریف کرنے پر باپ نے بیٹی کا رشتہ توڑ دیا

1 Feb, 2021 | 04:47 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : ماموں کانجن میں مہنگائی کے ستائے شہری نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر بیٹی کی منگنی کے لئے آئے مہمانوں کو گھر سے بھگا کر رشتے داری کرنے سے انکار کر دیا۔


قومی روزنامے کی رپورٹ کے  مطابق کمالیہ سے رمضان اور اس کی اہلیہ، اپنے بیٹے کی منگنی کرنے کیلئے حمید آباد کے رہائشی سہیل کے گھر آئے،دونوں نے بات چیت کے دوران عمران خان کی تعریف کی تو میزبان سہیل آگ بگولہ ہو گیا اور اپنی بیٹی کا رشتہ دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے مہمانوں کو گھر سے باہر نکال دیا ۔

یادرہےکہ پاکستان کے عوام مہنگائی سے کافی پریشان ہیں، بےروزگاری میں بھی واضح اضافہ دیکھنےکو آیا، کاروباری حضرات بھی کاروبار نہ ہونے رونا روتے دکھائی دیتےہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ دو سال سے زائد عرصہ موجودہ حکومت کو بیت چکا ہے لیکن تاحال کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، ہر دوسرے مسئلےکا ذمہ دار ماضی کے حکمرانوں کو قرار دے کر جان خلاصی کرانے کو ہی ترجیح دی جاتی ہے ۔ 

واضح رہے عمران خان حکومت نے نئے سال کے پہلے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا ہے،اسی طرح بجلی ،گیس اشیا خوردونوش کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔عام آدمی کا گزار ا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔اگلے ہفتے مزید مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں