سی سی پی او کادبنگ فیصلہ

1 Feb, 2021 | 03:48 PM

M .SAJID .KHAN

(مظہرعباس)قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، سی سی پی او لاہور نے تمام ڈویژنل افسران کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او نے ڈویژنل افسران کو منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے،سی سی پی او نے کہا ہے کہ منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جائے، بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے جرائم کا قلع قمع ہوگا۔

گزشتہ روزسی سی پی او لاہور نے پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ، غلام محمود ڈوگر نے عندیہ دیا کہ پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تھانوں کی سطح پر پتنگ بازی کی نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے اور ڈولفن اور پیرو فورس کو بھی دوران گشت مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے ۔

غلام محمود ڈوگر نے پتنگ بازوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور آن لائن پتنگوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ کے دوران 45 مقدمات درج کر کے 47 پتنگ باز گرفتار کئے گئے، جن کے قبضہ سے 101 چرخیاں، 1732 پتنگیں اور 4 ہزار سے زائد پتنگوں کا خام مال پکڑا گیا ۔

مزیدخبریں