سٹی 42: یکساں نصاب میں اسلامیات کا مضمون پہلی جماعت سے پڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تففصیلات کے مطابق یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذکے حوالے سے شاندار اقدام سامنے آیا ہے، نصاب میں اسلامیات کا مضمون پہلی جماعت سے پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یاد رہے اس سے قبل سکولوں کی سطح پر اسلامیات کا مضمون تیسری جماعت سے لاگو تھا، اب پہلی اور دوسری جماعت کیلئے اسلامیات کی کتاب میں دین اسلام کے بنیادی ارکان پڑھائے جائیں گے۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ پہلی اور دوسری جماعت کیلئے اسلامیات کی کتب شائع کرے گا، اس حوالے سے ٹیکسٹ بک بورڈ نے یکساں نصاب کے مطابق اسلامیات کا مضمون فائنل کر لیا ہے۔