لاہوریوں نے کورونا کو بھی بھگا دیا

1 Feb, 2021 | 03:09 PM

Arslan Sheikh
Read more!

سٹی 42: کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پہلی مرتبہ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی، شہر میں کورونا کے 248 نئے کیسز جبکہ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 79 ہزار 760 اور اموات 1880 ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پہلی مرتبہ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی، لاہور میں 248 نئے مریضوں کی تصدیق جبکہ کورونا وبا سے متاثرہ لاہوریوں کی مجموعی تعداد 79 ہزار 760 اور اموات 1880 ہوگئیں ہیں۔ 

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 443 نئے کیسز اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 796 ہوگئی۔ لاہور 248، راولپنڈی 2، اٹک 1، بہاولپور15، ڈیرہ غازی خان 5، حافظ آباد 1 اور ملتان میں 6 کیسزرپورٹ ہوئے۔ سرگودھا 4، ساہیوال 1، اوکاڑہ 1، چنیوٹ 15،  وہاڑی 1، جھنگ 10 اور فیصل آباد میں41 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح گجرات 19، شیخوپورہ3، ٹوبہ 5، لیہ 14، لودھراں 12، بہاولنگر 5 اور گوجرانوالہ میں 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کو وفاق سے کورونا ویکسین مل گئی۔ پنجاب کے حصے میں 70 ہزار ڈورز آئی ہیں۔ روالپنڈی سے ویکسین کی لاہور منتقلی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔ لاہور میں مانگا منڈی کے کولڈ چین وئیر ہاوس میں ویکسین کو منقتل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ویکسین رات یا صبح لاہور پہنچے گی۔ سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز بھی 65 اور اس سے اوپر سالہ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ بدھ سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا ویکسی نیشن پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ 

مزیدخبریں