ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقی کھلاڑی کا گوادرسٹیڈیم میں میچ کرانے کا مطالبہ

جنوبی افریقی کھلاڑی کا گوادرسٹیڈیم میں میچ کرانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سپورٹس ڈیسک: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپن باؤلر تبریز شمسی  نےپاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی گوادر اسٹیڈیم میں کروانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار اور ٹی وی ہوسٹ فخر عالم نے  ٹوئٹر پر گوادر اسٹیڈیم کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس پر جنوبی افریقی اسپنر خوب متاثر ہوئے اور  کہہ دیا کہ  کیا ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ اس میدان میں نہیں کھیل سکتے؟

تبریز شمسی نے جنوبی افریقہ کے شہر  کیپ ٹاؤن  کے نیولینڈز اور بھارت کے دھرم شالا کے بعد گوادر اسٹیڈیم کو اپنا تیسرا خوبصورت ترین سٹیڈیم قرار دیا۔ فخر عالم کی ٹویٹ پر جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے  گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی  کےسوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں، آئی سی سی نے بھی اس خوبصورت میدان کی بہترین انداز میں تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ شئیر کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer