ضمنی انتخاب,ن لیگ نے رہنماؤں کی ڈیوٹیاں لگادیں

1 Feb, 2021 | 12:51 PM

M .SAJID .KHAN

(عمر اسلم) وزیرآباد میں ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن لاہور کے رہنماوں کی ڈیوٹیاں انتخابی مہم کے سلسلے میں لگا دی گئی، سابق ایم این اے مہر اشتیاق احمد ،ایم پی اے طارق گل لیگی رہنما سید توصیف شاہ وحید گل سمیت دیگر انتخابی مہم چلائیں گئے.

تفصیلات کے مطابق  وزیرآباد میں انیس فروری کو پی پی اکیاون کی نشست پر ضمنی انتخاب ہونے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن لاہور کےرہنماوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد کی قیادت میں لیگی رہنماوزیرآباد چلے گئے ہیں۔ جہاں وہ پارٹی امیدوار کو کامیاب کروانے کیلئےانتخابی مہم چلائیں گے۔

ایم پی اے طارق گل، چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن لاہورسیدتوصیف شاہ ،سابق ایم پی اےوحید گل،سابق ڈپٹی مئیرسواتی خان،مہرمحمود،میاں طارق ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن لاہورعامرخان ،صلاح الدین پپی،عبدالحمید چن نمبردارمسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلائیں گے، جبکہ لیگی رہنماوں کاکہناہےکہ انیس فروری کا دن مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دن ہوگا۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا، تاہم فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں کیا جائے گا، پولنگ اسٹیشن کے اندر کی سکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہوگی،  الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو رینجرز فراہم کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 عمر کوٹ میں پولنگ 18 جنوری کو ہوگی, حلقہ این اے 221 تھرپارکر میں 21 فروری کو الیکشن ہوگا,پی ایس 34 ملیر، پی ایس 43 سانگھڑ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ بی ایس 20 میں پولنگ 16 فروری کو ہوگی۔

مزیدخبریں