ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قبضے چھڑانے کیلئے حکومت کا سابق فوجیوں کو نوازنے کا فیصلہ

قبضے چھڑانے کیلئے حکومت کا سابق فوجیوں کو نوازنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 در نایاب: قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیلئے ایل ڈی اے کا ریٹائرڈ فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ، انفورسمنٹ کیلئے سپیشل پے پیکج پر پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران و جوان بھرتی ہوں گے، ورکنگ پیپر تیار آئندہ گورننگ باڈی سے منظوری لی جائے گی۔

ایل ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ٹھوس حکمت علی تیار کرلی ہے۔ ایل ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بنانے اور ری آرگنائزیشن کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ کیلئے سپیشل پیکج پر پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران و جوان بھرتی ہوں گے۔ دو لاکھ ماہانہ پیکج پر ڈائریکٹر جبکہ ڈیڑھ لاکھ ماہانہ پر دو ڈپٹی ڈائریکٹر بھرتی ہوں گے۔

انفورسمنٹ آفیسرکو گریڈ سترہ جبکہ ایکس آرمی پرسنل کو گریڈ سولہ کہ تحت زونل افسر رکھا جائے گا۔ ایل ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ری آرگنائز کیا جائے گا۔ دو سیکشن بنا کر سربراہی علیحدہ علیحدہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کے سپرد کی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹرزکےماتحت ایک ایک سینئراسٹیٹ آفیسر اور اسٹیٹ آفیسر ہوں گے۔ 

قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن کیلئے پولیس کی بھی اضافی نفری مانگی جائے گی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا ہے، آئندہ گورننگ باڈی سے منظوری لی جائے۔