سکولز کھلنے پرسی ای او ایجوکیشن کا ردعمل

1 Feb, 2021 | 11:44 AM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور پرویز اخترنے مختلف سرکاری سکولوں کا اچانک دورہ کیا اور کورونا ایس اوپیز سمیت انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور پرویز اختر کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری لاہور کے ہمراہ اندرون لاہور کے سکولوں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ،ایکس ایم سی ایل گرلز مڈل سکول بھاٹی گیٹ، گورنمنٹ مسلم ہائی سکول اردو بازار،گورنمنٹ جونئیر ماڈل مڈل سکول اردو بازار، کا ہنگامی دورہ کیا۔

پرویز اختر نے ناقص انتظامات پر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ کے سربراہ کو شوکاز جاری کیا۔پرویز اخترخان کا کہنا تھا کہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گے۔انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے سکولوں سے تعاون کریں۔

واضح رہے ملک بھر میں پرائمری، مڈل سکول اور یونیورسٹیاں آج سے کھل گئیں، ملک بھر میں 67 روز بعد پرائمری اور مڈل سکولز آج سے کھل گئے ہیں، یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گیئں۔ تعلیمی اداروں میں دوسرے مرحلے کے تحت باقی کلاسز کا آغاز ہوگا۔

حکومتی ہدایات کے مطابق تعلیمی اداروں میں دوسرے مرحلے کے تحت باقی کلاسز کا آغازہو گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے مطابق طلبہ کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گا۔ سکولوں اور کالجز میں سمارٹ نصاب کے مطابق تعلیمی دی جائے گی جبکہ کچھ جامعات میں آن لائن اور بعض میں طلبہ کے امتحانات آن کیمپس ہونگے۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں