(سٹی42)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا 31 جنوری کا سورج کرپٹ پی ڈی ایم اور جعلی راجکماری کے ارمانوں کو ملیا میٹ کرتے ہوئے ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ الحمداللہ،آر یا پار، استعفوں کی کھوکھلی دھمکی اور ناکام جلسیوں کے بعد31 جنوری کا سورج کرپٹ پی ڈی ایم اور جعلی راجکماری کے ارمانوں کو ملیا میٹ کرتے ہوئے ڈوب گیا۔ لیکن کپتان عوامی طاقت کے ساتھ کرپشن کے دیوتاؤں کےخلاف ڈٹ کر میدان میں کھڑا ہے!
ٹویٹ کرتے ان کا کہناتھا کہ اب مارچ کے مہینے کو اپنے لانگ مارچ سے آلودہ کرنے کا خواہشمند بے بسی، بے یقینی اور بے حسی کا شکار PDM ٹولہ سُن لے کہ کئی مارچ آئینگے اور گزر جائینگے مافیاز کی دھمکیاں اور رونا دھونا کسی کام نہ آئے گا! وزیراعظم عمران خان 2023 تک عوامی طاقت کےساتھ انکی ہر چال کو زیر کرتے ہوئے سرخرو ہونگے!
وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے معاون خصوصی کا کہناتھا ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے وسائل پر عیاشی تو خوب کی مگر خود کو عوام کے سامنے پیش کرنے سے ڈرتے رہے۔ اب پاکستان بدل چکا ہے؛ عوام کے وزیراعظم عمران خان آج براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز پر انکے سوالات کے جواب اور مسائل حل کرکے نئی مثال قائم کرینگے!