انتظامیہ کا ایکشن، 174 آوارہ کتے ٹھکانے لگ گئے

1 Feb, 2020 | 08:14 PM

Arslan Sheikh

 ( راؤ دلشاد ) شہریوں کو آوارہ کتوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے کارروائیاں جاری، ڈسٹرکٹ ڈوگ بریگیڈ نے ایک سو چہتر آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے چوبیس گھنٹوں کی کارروائی کی رپورٹ جاری کردی۔

ڈسٹرکٹ ڈوگ بریگیڈ نے شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک سو چوبیس آوارہ کتوں کو گن فائر جبکہ 50 کو زہر دیکر تلف کیا گیا۔ نشتر زون کے علاقوں علی بینک سٹاپ، وینس ہاؤسنگ اسکیم اور کاہنہ میں 32 آوارہ کتوں کو تلف کردیا گیا۔ گلبرگ زون کے علاقوں فیصل ٹاؤن، اکبر چوک، جناح ہسپتال، کنال روڑ، گلشن راوی، وحدت روڑ، اعوان ٹاؤن، ملتان چونگی میں 34 آوارہ کتوں کو تلف کردیا گیا ہے۔

اسی طرح شالامار زون، عزیز بھٹی زون اور واہگہ زون کے علاقوں اربن ولاز، صلی ٹاؤن میں 33، راوی زون اور داتا گنج بخش زون کے علاقوں سگیاں، ونڈالہ روڑ، جی پی او آفس، عزیز کالونی، نیو قیصر ٹاؤن، کالا خطائی روڑ کچا جیل روڑ اور بیگم کوٹ میں 31 جبکہ اقبال زون کے علاقوں جوہر ٹاؤن میاں پلازہ ،رائے ونڈ سٹی میں 37 آوارہ کتوں کو تلف کردیا گیا۔

مزیدخبریں