مسلم لیگ ن نے چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیا

1 Feb, 2020 | 08:09 PM

Malik Sultan Awan

(عمراسلم)اپوزیشن چیمبر پنجاب اسمبلی کو چلوانے کے لیے مسلم لیگ ن نے چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیا، ارکان اسمبلی سے پانچ پانچ ہزار روپے وصول کرنے کیلئے مانیٹر بھی تعینات کردیے۔

مسلم لیگ ن نے اپوزیشن چیمبر کو چلانے کیلئے ارکان اسمبلی سے چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں سولہ گروپس کے کوآرڈنیٹرز کو مانیٹرز کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، گروپس کے مانیٹر اس بات کی یقین دہانی کروائیں گے کہ ان کے گروپ کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن چیمبر کے اخراجات کیلئے پانچ ہزار روپے جمع کروائے ہیں۔

شہر لاہور کے ارکان اسمبلی کے تین مختلف گروپس بنائے گئے ہیں، جس کے مطابق ہر گروپ میں ارکان اسمبلی کی تعداد دس سے چودہ ہے، جن میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین ارکان اسمبلی کو بھی شامل کیا گیا ہے، لاہور کے مانیٹرز مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مجتبی شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر اور رانا مشہود احمد خان ہیں۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اپوزیشن چیمبر کے اخراجات چلانے میں دشواری کا سامنا آ رہا ہے یہی وجہ ہےکہ پنجاب اسمبلی کےگروپ کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو ارکان اسمبلی پیسے نہ دیں ان کے ناموں سے آگاہ کریں۔

مزیدخبریں