کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر

1 Feb, 2020 | 06:38 PM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) پاکستان میں پہلی بار ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کے لئے تیاریاں مکمل، دس ٹیموں کے درمیان عالمی چیمپئن بننے کا یہ میلہ 9 فروری سے شروع ہو گا۔

پنجاب کا ثقافتی کھیل کبڈی دنیا بھر کے پہلوانوں کے ساتھ اب پہلی بار پاکستان میں اپنا جادو دکھانے کو بے تاب ہے۔ اس سے پہلے بھارت ہی کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرتا رہا ہے اور اب پاکستان نے مہمان نوازی کرنا ہے وہ بھی بھارت سمیت 9 ممالک سے آئے پہلوانوں کی۔

صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ مقابلے پنجاب کے تین شہروں میں کھیلے جائے گے۔ صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی کہتے ہیں کھیل کے ساتھ ساتھ یہ میلہ پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کا سفیر بھی بنے گا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے لئے ٹیمیں 7 فروری سے لاہور پہنچیں گی۔ کبڈی ورلڈ کپ کا شاندار آغاز رانگا رنگ افتتاحی تقریب سے پنجاب اسٹیڈیم میں ہو گا۔

مزیدخبریں