ملک کی پہلی پروفیشنل باکسنگ لیگ کی بنیاد رکھ دی گئی

1 Feb, 2020 | 05:25 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی)ملک کی پہلی پروفیشنل باکسنگ لیگ پاکستان کی لانچنگ کردی گئی، صدر پاکستان باکسنگ فیڈریش خالد محمود اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کہتے ہیں کہ لیگ ملکی باکسنگ میں انقلاب برپا کردے گی۔

کرکٹ کے بعد باکسنگ میں بھی لیگ کی بنیاد رکھ دی گئی، ملک کی پہلی پروفیشنل باکسنگ لیگ پاکستان کی لانچنگ تقریب پی سی ہوٹل میں ہوئی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی،  تقریب میں صدر باکسنگ فیڈریش خالد محمود، صدر پی اواے جنرل ریٹائرڈ عارف حسن، نوید اکرم چیمہ، کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر، ریسلنگ فیڈریش کے صدر چوہدری امین ، سیکرٹری ارشد ستار، احمر ملک ، ادا جعفری ،ریسلر انعام بٹ ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ ، ڈاکٹر اسدعباس، وقار علی اور باکسرز کی بڑی نے شرکت کی۔
لانچنگ تقریب میں لیگ کے پرومواورلوگو کی رونمائی کی گئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان باکسنگ فیڈریش خالد محمود اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ لیگ سے ملک میں باکسنگ کو فروغ ملے گا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریش کے صدرخالد محمود اور پروفیشنل لیگ صدر سید نعمان شاہ نے ایم او یو پر سائن کئے، لیگ کا انعقاد اکتوبر نومبر میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں