آب پاک اتھارٹی، افسران کو اہم عہدوں پر فائز کردیا گیا

1 Feb, 2020 | 05:24 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) آب پاک اتھارٹی میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا پہلا حکم نامہ، سات افسران کو اتھارٹی کے اہم عہدوں پر ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

واسا لاہور اور فیصل آباد سے عارضی طور پر مانگے گئے سات افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ زوہیب بٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹس آب پاک اتھارٹی تعینات کردیئے گئے۔ ہشام پرویز وسیر ڈائریکٹر پلاننگ، یاسر علی عابدی منیجر پلاننگ تعینات جبکہ اسد علی منیجر پروکیورمنٹ، تاجورسعید کو مینجر ہیومن ریسورس تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح انس الرحمان ڈپٹی منیجر اکاؤنٹس اینڈ فنانس، مصطفی مظہر اسسٹنٹ منیجر اکاونٹس تعینات کردیئے گئے۔ سی ای او آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز کی ہدایت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں