ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاٹیج انڈسٹری کے وفد کی سی سی پی او سے ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیئے

کاٹیج انڈسٹری کے وفد کی سی سی پی او سے ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے وفد کی صدر بابر بٹ کی سربراہی میں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید سے ملاقات،  تاجروں نے شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور منشیات فروشی کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

سی سی پی او لاہور کے آفس میں ذوالفقار حمید سے ہونیوالی ملاقات میں پاکستان سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے صدر بابر بٹ، اعظم خان نیازی، رانا اخلاق علی، حکیم اللہ رکھا، محمد حنیف، غلام حسین اعوان، حاجی محمد اقبال، عثمان سنی، میاں لئیق، چودھری آصف سیال، میاں شعیب، محمد شفیق، میاں محمد جاوید، نعیم رمضان، حمزہ شاہد، شبیر ورک، فراز فیروز، اعظم بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ پاکستان سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے وفد نے شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، منشیات فروشی اور جرائم کے حوالے سے سی سی پی او کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

بابر بٹ کا کہنا تھا کہ سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے نمائندوں کو چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں جن کیلئے لائزن افسر مقرر کر دیا جائے ۔

سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ چونگی امر سدھو اور دیگر علاقوں میں آبادی بڑھ گئی ہے جس کیلئے نئے تھانے بنانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں کام ہو رہا ہے

Sughra Afzal

Content Writer