علی رامے: وفاقی وزیرریلوے بھی چوہدری برادران کیساتھ تحریک انصاف کےخراب تعلقات پر پریشان،انہوں نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی ایسا کیوں ہے؟ ق لیگ اور ایم کیو ایم کہیں نہیں جارہیں، باقیوں کا انہیں علم نہیں۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نےکہا کہ سپریم کورٹ میں پیش کی جانےوالی رپورٹ ان کےدور کی نہیں۔شیخ رشید نےکہا کہ عمران خان کوبتا دیا ہے کہ ہماری اپوزیشن ن لیگ اور پیپلزپارٹی نہیں بلکہ مہنگائی ہے، وفاقی وزیر ریلوےکا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیرکو ختم نہیں کرسکتی۔
5 فروری کو لال حویلی کےسامنے حسب روایت بڑا جلسہ کروں گا۔