(سٹی 42) کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں داخل ہونے والے مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا لازمی قرار دیدیا، وزارت صحت کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو مذکورہ فارم بھی فراہم کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جہاز کا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم تقسیم کرے گا، جس میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی مختصر تاریخ شامل ہوگی، ڈیکلریشن فارم میں معلومات کا اندراج کرنا اور اس فارم کو لاؤنج میں ہیلتھ سٹاف کے حوالے کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، بصورت دیگر پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔