(عمران یونس) فرید کورٹ روڈ پر غیر قانونی پارکنگ مافیا کا راج، شہریوں سے پارکنگ کے نام پر اوورچارجنگ جاری، ڈبل لین پارکنگ کے باعث راہگیروں اور گاڑیوں کا گزرنا محال ہوگیا۔
شہر میں پارکنگ سہولیات کا فقدان سب سے بڑا مسئلہ ہے ، لیکن سرکار اور اس کے اداروں نے آنکھیں موند رکھی ہیں جس کےباعث مسائل مزید بڑھتےجا رہےہیں، فرید کورٹ روڈ پر بھی غیر قانونی پارکنگ مافیا کا راج ہے، شہریوں سے پارکنگ کے نام پر اوورچارجنگ کی جا رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق فرید کورٹ روڈ پر موٹرسائیکل20، رکشہ30 اور گاڑیوں سے فی کس 50 روپے فیس کی وصولی جاری ہے، تجاوزات کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔