در نایاب: ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے پانچ ماہ کے لئے شہر سے کوڑا اٹھانے کے لئے لوکل کنٹریکٹ میں متعدد خامیاں سامنے آگئی، پاپولر گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی نے لوکل کنٹریکٹ کے لئے شرائط کو ٹیکنیکل بنیادوں پر فیورٹ ازم قرار دے دیا ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی کا انٹرنیشنل کنٹریکٹرز کے ساتھ معاہدہ جنوری دوہزار بیس میں ختم ہوگیا تھا، ایل ڈبلیو ایم سی نے انٹرنیشنل کنٹریکٹرز کو ایک ماہ کی توسیع دی ہے، ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سی نئے انٹرنیشنل کنٹریکٹ سے قبل پانچ ماہ کا لوکل کنٹریکٹ کیا جارہا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے تین فروری تک پیشکشیں طلب کررکھی ہیں، پاپولر گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی نے پیشکش جمع کرانے سے قبل ٹیکنیکل تحفظات کا اظہار کیا ہے، تحریر طور پر جو اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ان میں لوکل کنٹریکٹ کا معاہدہ بظاہر انٹرنینشل کنٹریکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے۔
یہ بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ کنٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے سات روز میں کروڑوں مالیت کی نئی مشینری خریدنا ناممکن ہے۔ کنٹریکٹ کے لئے معاہدے کی شقوں پر پہلے سے موجود ترک کمپنیاں ہی پورا اترتی ہیں۔ پیشکشیں طلب کرنے کی تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع کی جائے گی جس کا مطالبہ پیش کیا گیا ہے، مشینری خریدنے کا عمل سات روز کی بجائے ساٹھ روز ہونا چاہیے۔
پاپولر گڈز کمپنی نے تحریری طور پر اعتراضات اور مطالبات ایم ڈی اور مینیجر پروکیورمنٹ کو جمع کرادیں ہیں۔