تحریک انصاف کا 5 فروری کو مال روڈ پر جلسہ کرنے کا اعلان

1 Feb, 2020 | 02:46 PM

وقار نیازی

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کا 5 فروری کو مال روڈ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسہ کرنے کا اعلان،  شمالی لاہور کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر جاری بھارتی ظلم وستم پر مودی کو سخت پیغام دینے کی ضرورت ہے۔
تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان اور سیکرٹری جنرل مہر واجد عظیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مال روڈ پر 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ کیا جائے گا،لاہور کے 5 ٹاونز سے جلوس مال روڈ پر پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو 5 فروری کو بھرپور یکجہتی کا پیغام دیا جائے گا اور 5 فروری تک روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں سے یکجہتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیر پر سخت پیغام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گی،کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں