ایڈیشنل سیشن جج نے ڈکیتی کے دوران قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا

1 Feb, 2020 | 01:07 PM

Shazia Bashir

شاہین عتیق: ایڈیشنل سیشن جج نے ڈکیتی کے دوران قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نےجرم ثابت ہونے پردو ملزمان محمدعلی اور اسماعیل کوعمر قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان کی عدالت میں تھانہ رائیونڈ پولیس  نے دکاندارسجاد احمد کو ڈکیتی کے دوران قتل کرنے کے الزام میں ملزمان محمدعلی اور محمد اسماعیل کے خلاف چالان پیش کیا۔

ملزمان پرالزام تھا کہ وہ سگریٹ لینے سجاد کی دکان پر گئے جہاں انہوں نے اسلحہ کے زور پر دکاندار کو لوٹنے کی کوشش کی، سجاد کے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکےاسے قتل کر دیا، چالان عدالت میں آنے پرملزمان کے خلاف پندرہ گواہ پیش کیے گئے۔

عدالت نےجرم ثابت ہونے پر ملزمان کوعمرقیداورڈکیتی کے جرم میں دس دس سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

مزیدخبریں