بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

1 Feb, 2020 | 12:06 PM

وقار نیازی

(سٹی 42) پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز  کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔  مصباح الحق نے کہا کہ  قومی ٹیم میں صرف 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں فہیم اشرف، بلال آصف کو شامل کی گیا ہے جبکہ کاشف بھٹی، عثمان شنواری کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ 

16 رکنی ٹیم میں کپتان اظہرعلی، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم ، فواد عالم، حارث سہیل ،امام الحق، محمد عباس ،محمد رضوان ، نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی ،شان مسعود  اور  یاسر شاہ شامل ہیں۔ 
مصباح الحق نے مزید کہا کہ کاشف بھٹی کو یاسر کے ساتھ دوسرا باؤلر رکھا گیا تھا،ہم نے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کرکٹرز شارٹ لسٹ کر رکھے تھے۔ جہاں ضروری ہوگی نئے ٹیلنٹ کو بھرپور موقع دیا جائے گا، پی ایس ایل کے بعد نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ 

مزیدخبریں