ترمیم پرترمیم، پنجاب حکومت خود ہی بلدیاتی نظام سمجھنے سے قاصر

1 Feb, 2020 | 12:02 PM

Shazia Bashir

ترمیم پرترمیم، پنجاب حکومت خود ہی بلدیاتی نظام سمجھنے سے قاصر، ایجوکیشن اتھارٹیزبارے ابہام دور کرنے کے لیے پنجاب حکومت نئے   بلدیاتی ایکٹ میں ایک بار پھرترامیم کرے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نیا بلدیاتی نظام نافذ کیا جا چکا ہے لیکن اس میں موجود متعدد ابہامات کے باعث خود حکومت بھی اسے سمجھنے سے قاصر ہے، نئے بلدیاتی ایکٹ 2019 میں متعدد ترامیم کے باوجود اب ایک بار اس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ میں ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیز کے کام کرنے کا طریقہ اورماتحتی بارے ابہام موجود ہیں، نئے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق پرائمری اور مڈل ایجوکیشن بلدیاتی اداروں کے ماتحت ہوگی۔

 لیکن اتھارٹی کس کے ماتحت اور کیسے کام کرے گی یہ واضح نہیں، اس مسئلے کے حل کے لئے بلدیاتی ایکٹ 2013 کی شقوں کو ہی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے ترامیم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں