(اکمل سومرو) پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو اشیائے ضروریہ گھر تک پہنچانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا۔
قیمت پنجاب ایپ کے ذریعے لاہور سمیت چار شہروں میں اشیاء خورونوش کی کی ہوم ڈیلیوری سروس شروع کردی گئی، 46 قسم کے پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں پر بغیر ترسیلی چارجز کے گھر منگوائی جا سکیں گی، قیمت ایپ کو پنجاب بھر سے 6 لاکھ سے زائد شہری ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں، قیمت ایپ میں اشیائے خورونوش کی ہوم ڈلیوری سروس کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، آن لائن فری ہوم ڈلیوری سروس لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان کے شہروں میں متعارف کروائی گئی ہے۔
ابتدا میں پھلوں اور سبزیوں کی 46 اقسام کو فریش آن لائن آرڈر فارم میں شامل کیا گیا ہے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ اس موبائل ایپ کو حکومت نے 23 اپریل 2019ءمیں لانچ کیا تھا۔