لاہورجم خانہ کلب کےانتخابات، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی

1 Feb, 2020 | 11:08 AM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: لاہورجم خانہ کلب کے انتخابات، میاں مصباح الرحمان پینل اورکامران لاشاری پینل میں کاٹنے کا مقابلہ جاری، صبح 10 بجے شروع  ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

لاہور جم خانہ کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہ، میاں مصباح الرحمان پینل میں ڈاکٹرجوادساجد، میاں مصباح الرحمان، ڈاکٹرعلی رزاق، سمیرامعروف خان، میاں پرویز، سرمدندیم، آغاعلی امام، زاہد ندیم، پرویز بشیرآغا، پروفیسرمجیدچودھری، واجدعزیزخان اورتیمورعظمت عثمان شامل ہیں۔

 ان کے مد مقابل کامران لاشاری گروپ میں کامران لاشاری ،خواجہ عمران زبیر، شوکت جاوید، سمیع الرحمان خان، احسن سعید میاں، میاں جاوید ظہور، ڈاکٹرآصف کاظمی، قمرخان بوبی، سید طیب حسین رضوی، رابعہ سلمان، ظل الٰہی اورپروفیسرڈاکٹرعفت بتول الیکشن لڑرہی ہیں۔

دونوں گروپوں کی جانب سے ووٹرز کا استقبال کیا جارہاہے۔

مزیدخبریں