ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

1 Feb, 2020 | 09:40 AM

وقار نیازی

(ندیم خالد) شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ 

رائیونڈ کےعلاقے میں تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی کی موٹر سائیکل کوٹکر سے چالیس سالہ سینئر صحافی اقبال جاں بحق ہو گیا۔ ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار صحافی چالیس سالہ سینئرسب ایڈیٹراقبال جان کی بازی ہار گئے، ٹریکٹر ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نےلاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی، پولیس کی جانب سےفرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ستوکتلہ کےعلاقے واپڈاٹاون میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے شہری زخمی ہوگیا۔ریسکیو نےزخمی ہونے والے اکیس سالہ عبدالرحمن کو جناح ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نےزخمی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

چوہنگ کےعلاقے میں مزدا اوررکشے میں تصادم، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے علی رضا کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مزدا ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، لاش پوسٹمارٹم کے جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں