کتابوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

1 Feb, 2019 | 11:38 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو )   ایکسپو سنٹر میں 5 روزہ کتاب میلہ شروع، میلے میں کتابوں پر50 فیصد تک رعایت دی جارہی ہے۔

لاہور انٹرنیشنل بُک فیئر کے 33 ویں کتب میلے میں بپلشرز نے 272 سٹالز لگائے، میلے میں نیشنل و انٹرنیشنل پبلشرزکی کتابوں پر 15 سے 50 فیصد تک رعایت دی جارہی ہے۔ بچوں اور اسلامی کتابوں کے خصوصی سٹالز لگائے گئے ہیں۔

کتاب میلے کے پہلے روز اگرچہ رش کم تھا تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ سال میں صرف ایک بار کتاب میلہ کرایا جاتا ہے اور حکومت اس میلے کی بھی سرپرستی نہیں کرتی، شہری کہتے ہیں کہ فوڈ سٹریٹ تو بنائی جاتی ہے لیکن بُک سٹریٹ بنانے سے گریز کیا جاتا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید دنیا میں بھی کتابوں کی اشاعت کرنے والے پبلشرز پرعزم ہیں کہ وہ کتب بینی کے کلچر کے فروغ کے لیے کتابوں کی قیمت بھی کم کرنے سے نہیں گھبراتے۔

مزیدخبریں