نواز شریف کو بیماریوں نے گھیر لیا، میڈیکل بورڈ کی ہسپتال منتقل کرنیکی سفارش

1 Feb, 2019 | 01:50 PM

Shazia Bashir
Read more!

(سٹی42) سابق وزیراعظم نوازشریف کو دل کے ساتھ شوگر، بلڈ پریشرکا عارضہ بھی لاحق، خصوصی میڈیکل بورڈ  کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم گردوں کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم گردوں کے مرض میں بھی مبتلا ہیں، نوازشریف کو دل کے ساتھ شوگر، بلڈ پریشرکا عارضہ بھی لاحق۔

خصوصی میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ملٹی ڈسپلن ہسپتال میں علاج فراہم کیا جائے، خصوصی میڈیکل بورڈ نے علاج کی بجائے ملٹی ڈسپلن ہسپتال پرذمہ داری ڈال دی۔

میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کوہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے، میڈیکل رپورٹ میں نوازشریف کا مزیدعلاج ہسپتال میں کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔ نوازشریف کےمزید ٹیسٹ ہسپتال منتقل کرنے کےبعد کیے جائیں گے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم فضیل اصغر نے سٹی 42  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی سفارش پرہسپتال کا تعین کررہے ہیں۔

      

مزیدخبریں