تحریک انصاف نے اپوزیشن کی بڑی وکٹیں گرادیں

1 Feb, 2019 | 01:43 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدر آباد خالد محمود بھٹی اور دیگر بلدیاتی نمائندوں نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے دوران ملاقات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سینئر وزیرعبدالعلیم خان سے گلبرگ پارٹی دفتر میں چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدر آباد خالد محمود بھٹی نے کونسلرز کے ہمراہ اور  پی پی 143 سے ایم پی اے کے امیدوار سردار سرفراز ڈوگر نے  ملاقات کی۔ اس موقع پر سیف اللہ مغل، راشد جٹ، مہر مدثراقبال، شیخ امجد، ڈاکٹر عباس, خالد محمود بھٹی اور دیگر  نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی میں نئی شامل ہونے والی شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری رکھے گی، نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے پنجاب بدلنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی نہیں، ٹیسٹ میچ ہے، جم کر کھیلیں گے۔ ہمارے چوکوں چھکوں سے اپوزیشن کے چاروں شانے چت ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں