فوڈ بزنس آپریٹرز کا آن لائن ڈیٹا بیس مکمل

1 Feb, 2019 | 12:52 PM

Shazia Bashir

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے فوڈ بزنس آپریٹرز کا آن لائن ڈیٹا بیس مکمل کرلیا۔ فوڈ اتھارٹی اب ایک لاکھ ساٹھ ہزار فوڈ بزنس آپریٹرز کی تمام تر معلومات ایک کلک کے زریعے حاصل کر سکے گی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر کے فوڈ بزنس آپریٹرز کا آن لائن ڈیٹابیس مکمل کرلیا، فوڈ آپریٹرز کے کام کی نوعیت، پروڈکشن ایریا کو ایک کلک سے جان سکے گی، ڈیٹابیس آن لائن ہونے سےفوڈ اتھارٹی کی مینول ایفرٹ کم ہو جائے گی۔

فوڈلائسنس کی معیاد ختم ہونے پر فوڈ آپریٹرز کو اسی سسٹم کے تحت میسج جائیگا، لائسنس ڈیڈلائن سمیت دیگرتمام معلومات اسی سسٹم کے تحت شیئرہوگی، لاہورمیں فوڈاتھارٹی کے رجسٹرڈ فوڈ آپریٹرزکی تعداد 20 ہزار ہے۔ صوبہ بھرمیں رجسٹرڈ فوڈ آپریٹرزکی تعداد 1لاکھ 60 ہزارہے۔

مزیدخبریں