لاہور چڑیا گھر میں نایاب جانور منگوانے کیلئے دستخطی مہم جاری

1 Feb, 2019 | 11:42 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (جنید ریاض) لاہور چڑیا گھر کی رونقیں بحال کرنے اور نایاب جانور منگوانے کیلئے طلبا کی طرف سے دستخطی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک ہزاروں بچے دستخط کرچکے ہیں۔

ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاﺅن کے مزید ساڑھے 4 سو طلبا نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نام درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ لاہور چڑیا گھر میں نایاب جانور منگوائے جائیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ چڑیا گھر میں بلیک پینتھر، سفید شیر، سفید ہرن، شترمرغ، ہاتھی، بندر، بن مانس، بڑی جنگلی بلی، گینڈے، دریائی گھوڑا اور پانڈے منگوائے جائیں۔

طلبا کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دوست ہے اسلئے وہاں سے پانڈا منگوالیا جائے، جانور آنے سے چڑیا گھر کی رونقیں بحال ہونگی۔

مزیدخبریں