(قذافی بٹ) گورنرپنجاب سےاراکین صوبائی اسمبلی اورمختلف وفود کی ملاقاتیں ہوئیں، چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے بہت سےاقدامات کررہی ہے۔
گورنر پنجاب سےتحریک انصاف کےرکن اسمبلی صمصام بخاری اور ن لیگی رکن اسمبلی مولانا غیاث الدین نے ملاقات کی، اس دوران مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان سٹیل پائپ ایسوسی ایشن کےصدرخالد جہانگیر، کیلیفورنیا کمیشن کے ممبرسردارگرجندر سنگھ رندھاوا نے بھی چودھری محمد سرور سےملاقات کی، گورنر پنجاب نےوفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، بیرون اوراندرون ملک سرمایہ کاروں کے ون ونڈوآپریشن کے تحت تمام معاملات حل کیےجائیں گے۔ گورنر پنجاب سے سیکرٹری اوقاف چودھری ذوالفقار، ڈی سی شیخوپورہ طارق محمود بخاری، بہاولپور پی ٹی آئی سٹی کی صدر سمیرا ملک، اختر عباسی ایڈووکیٹ، شیخ رشید، احمد ملک، مقبول احمد، بشپ سمیوئیل عذرا یا اورغضنفر بندشہ نے بھی ملاقات کی۔