(قذافی بٹ) پنجاب حکومت کے لئے پارلیمانی سیکرٹروں کو محکمے الاٹ کرنے کا معاملہ نیا امتحان بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کیلئے پارلیمانی سیکرٹریوں کومحکمے الاٹ کرنا امتحان بن گیا 37 نئے پارلیمانی سیکرٹریوں کوفوری طورپرمحکمے نہ دینےکا فیصلہ کیا گیا۔
نئے پارلیمانی سکیرٹریوں کومحکمے الاٹ کرنےکا معاملہ التواکا شکار ہے، محکموں کی فراہمی اعلیٰ سطحی مشاورت کےبعد کی جائے گی، پارلیمانی سیکرٹریوں کوقابلیت، تجربہ، صلاحیت کے مطابق محکمے دیئےجائینگے۔
من پسند محکمے لینے کیلئے پارلیمانی سیکرٹریزمیں تنگ ودو شروع، کس کو کونسا محکمہ دینا ہے وزیراعلیٰ مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔