متیرہ طلاق یافتہ ہونے کے طعنہ پر برہم، مداح پر برس پڑیں

1 Feb, 2019 | 11:17 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی )لالی وڈ انڈسٹری کی شوخ و چنچل اور بولڈ اداکارہ  متیرہ نے مداح کی جانب سے طلاق یافتہ ہونے کے طعنہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں اور انہیں بھی جینے کا حق ہے۔

حال ہی میں ایک مداح نےمتیرہ کو اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب یہ تو زیادہ دکھاوا ہو رہا ہے، ہمیں معلوم ہے آپ بہت خوبصورت اور نٹ کھٹ ہیں لیکن آپ طلاق شدہ بھی ہیں۔ جس کے جواب میں متیرہ نے خود پر طلاق شدہ کا لیبل لگانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں ہے، اب طلاق شدہ کے لفظ کو بند ہوجانا چاہیئے، طلاق یافتہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے، لہٰذا خود بھی جیئں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔

واضح رہے کہ متیرہ نے کئی برس پنجابی گلوکار اور ڈی جے فلنٹ کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ برس طلاق لے لی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔

مزیدخبریں