لولی وڈ کی فنکار جوڑی ارباز خان اور خوشبوخان کے بیٹےکی سالگرہ

1 Feb, 2019 | 10:29 AM

Shazia Bashir

(زین مدنی) لولی وڈ کی فنکار جوڑی ارباز خان اور خوشبوخان کے بیٹےکی سالگرہ کی تقریب، شوبزانڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی رقص کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔

شوبزکی نامورفنکار جوڑی ارباز خان اور خوشبو خان کے پانچ سالہ بیٹے شایان خان کی سالگرہ کی تقریب اقبال ٹاون میں ہوئی، جس میں اداکار معمررانا، نسیم وکی، افتخارٹھاکر، میگھا، سٹیج پروڈیوسر سخی سرور بٹ، ارشد چوہدری، ڈاکٹرمنورچاند، اداکارہ آفرین پری، ندا چوہدری، طارق ٹیڈی، افتخار ٹھاکر، مہک نور، نگارچوہدری، آشا چوہدری، حمیرا ارشد، ہنی شہزادی اوررائمہ خان سمیت متعدد فنکاروں نےشرکت کی۔

سالگرہ کی تقریب میں فنکاروں نےخوب رقص کیا، شایان خان بھی کسی سے کم نہیں تھے، فنکارماں باپ کے بیٹے نےبھی رقص کر کے خوب رنگ جمایا، اداکارمعمررانا کے ساتھ اربازاور خوشبو نے بھی پرفارم کرکےتقریب کی رونق بڑھا دی۔ تقریب کےآخرمیں شایان خان نےاپنے دادا آصف خان کےساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب میں موجودفنکاروں کا کہنا تھا کہ ارباز خان اورخوشبو نےاپنی خوشیوں میں سب کوشامل کیا ہے اوراس بہانےسب سےملاقات کاموقع بھی مل گیا۔

مزیدخبریں