گڈمینوفیکچرنگ پریکٹیسزرائج کرنےمیں ترکی سے مدد لیں گے:خواجہ عمران نذیر

1 Feb, 2018 | 09:59 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا وفد کے ہمراہ استنبول میں دوا ساز فیکٹری کا دورہ ۔ ادویہ سازی کے معیار کا جائزہ لیا۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ادویات کی تیاری کیلئے گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹیسز رائج کرنے میں ترکی سے مدد لیں گے ۔

ترکی کے دورے پر گئے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے وفد کے ہمراہ استنبول میں دوا ساز فیکٹری اونکو اور کاسمیٹک فیکٹری کا دورہ کیا۔اس موقع پر مشیر برائے ترک وزیر صحت اسما ، صدر ترک میڈیسن اینڈ ڈیوائسز ایجنسی حاکی گرسوز بھی خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ تھے جبکہ سپیشل سیکریٹری پرائمری ہیلتھ فیصل ظہور ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ محمد سہیل، صوبائی وزیر کے وفد میں شامل تھے ۔ صوبائی وزیر نے ترک فارما انڈسٹری میں رائج گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹیسز کا مشاہدہ کیا ۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کو ترک حکام کی جانب سے فیکٹری میں استعمال ہونے والی مشینری اور خام مال کے حصول سمیت ادویہ سازی کے تمام مراحل کے دوران بہترین معیار کو برقرار رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ادویہ سازی میں ترک فیکٹریوں میں جو گڈ مینوفیکریچنگ پریکٹیسز رائج ہیں، ان سے استفادہ کیا جائے گا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بہترین معیار کی ادویات مریضوں کو فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے ترک ماہرین سے بھرپور مدد حاصل کی جائے گی۔

مزیدخبریں