فیض آباد دہرنے والوں نے شریعت کے ساتھ دھوکہ کیا:علامہ اشرف جلالی

1 Feb, 2018 | 08:57 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان خان: تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے مال روڈ پر جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں احتجاج چھٹے روز بھی جا ری رہا، چیئر مین تحریک لبیک یا رسول اللہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے احتجاج کے مقام تبدیل کرنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ فیض آباد میں دھرنا دینے والوں کو بھی آڑے ہا تھوں لیا۔

ما ل روڈ پر جاری تحریک لبیک یا رسول اللہ کا جیل بھرو تحریک کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، تحریک کے چیئر مین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تیرہ فروری کو دوبارہ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے آنے کا اعلان کر دیا۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مال روڈ پر جیل بھرو تحریک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کے ساتھ ساتھ فیض آباد میں ختم نبوت کے حوالے سے ترمیم پر دھرنا دینے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنے والوں نے شریعت کے ساتھ دھوکہ کیا۔چیئرمین تحریک لبیک یا رسول اللہؐ نے جیل بھرو تحریک کو مزید منظم اور مضبوط کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

مزیدخبریں