قدرتی ماحول کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

1 Feb, 2018 | 08:04 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ملک اشرف:ڈاکٹر پرویز حسن کے نام سے منسوب لاہورانوائرمنٹل لائرز سوسائٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب ، چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کی خصوصی شرکت ،انہوں نے کہا کہ اس شہر کے ہر گھر میں بیماری ہے، انوائرمنٹل ٹربیونل کا بہت کردار ہے، آپ نے لوگوں کی زندگیوں کا اتحفظ کرنا ہے۔

پنجاب انوائرنمنٹ ٹربیونل میں لاہورانوائرمنٹل لائرز سوسایٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نےخصوصی شرکت کی، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس علی باقرنجفی ، جسٹس جوادحسن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پرچیف جسٹس لاہورہائییکورٹ سید منصورعلی شاہ نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ انوائرمنٹل ٹربیونل کا موحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے موثر کردار ہے، انہوں نے کہا کہ انوائرمنٹل ٹربیونل میں لائبیری ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ماحولیاتی الودگی کےباعث اس شہر کےہرگھر میں بیماریاں ہیں ۔

 انوائرمنٹل ٹرابیونل کا تعلق ہماری صحت سے جڑا ہوا ہے، جس سے ہماری صحت کے معاملات جڑے ہوئے ہیں۔ قدرتی ماحول کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہمیں لوگوں کی آسانی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ تاکہ لوگ محسوس کریں کہ ہم وہ صاف ستھرے ماحول میں رہ رہے ہیں ۔ چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کہا کہ انوائرمنٹل کا کردارعام انسان کی زندگی سے جڑا ہوا ہے۔

مزیدخبریں