قیصرکھوکھر:وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سوئی گیس کمپنی کی جانب سے آئے روز نئی بننے والی سڑکوں کو توڑنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، چیئر مین پی اینڈ ڈی، سوئی گیس کمپنی اعلی حکام اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔
وزیر اعلی پنجاب نے فوری طور پر چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا ایک اہم اجلاس بھی ہوا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری ہاوسنگ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، چیئر مین پی اینڈ ڈی، سوئی گیس کمپنی اعلی حکام اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں پنجاب کے سڑکیں بنانے والے اداروں اور سوئی گیس حکام کے درمیان کوارڈی نیشن بہتر بنانے اور ایک دوسرے سے باہمی مشاورت کے بعد یہ مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ کوئی بھی نئی سڑک بنانے سے قبل سوئی گیس، پی ٹی سی ایل ، واسا اور ٹیپا سے این او سی حاصل کئے جائیں تاکہ سڑکیں بہتر طور پر بنائی جا سکیں۔