چوہنگ پولیس نے چار افراد کو قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا

1 Feb, 2018 | 04:49 PM

Read more!

(علی ساہی): چوہنگ پولیس نے بٹگرام میں تین سال قبل چار افراد کو قتل کر کے روپ بدل کر رہنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

چوہنگ پولیس کے مطابق ملزم ندیم گزشتہ تین سال سے چوہنگ کے علاقے میں چھپ کر رہائش پذیر تھا۔ ملزم نے ذاتی دشمنی پر بٹگرام میں چار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور لاہور آگیا تھا۔

ایس ایچ او سجاد گورائیہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے خیبرپختونخواہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں