صوبائی وزیر قانون نے بسنت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

1 Feb, 2018 | 04:30 PM

Read more!

(قذافی بٹ)لاہوریوں کی اُمیدوں پر پانی پھر گیا، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بسنت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ جس سے لاہوریوں کی بسنت منانے کی خوشی اور تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بسنت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بسنت صرف ایک شرط پر ہوسکتی ہے کہ اگر کائٹ ایسوسی ایشن تحریری طور پر لکھ کر دے کہ دھاتی ڈور سے قتل ہوا تو وہ ذمے دار ہوگی اور قتل کا مقدمہ انکے خلاف درج ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ کائٹ ایسوسی ایشن اس معاملے کی ذمے داری لیتی ہے تو بتائے۔

مزیدخبریں