پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا: محمودالرشید

1 Feb, 2018 | 03:51 PM

Read more!

(قذافی بٹ) اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ افسوسناک ہے. کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے. حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی پہلے سے بھی زیادہ مشکل ہو گئی ہے، ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے، حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان آئے گا۔

 اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ نہال ہاشمی ، نواز شریف اور مریم نواز اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اگر نہال ہاشمی کو توہین عدالت پر سزا ہو سکتی تو نواز شریف اور مریم نواز  کو سرخاب کے پر نہیں لگے کہ انہیں سزا نہیں ہوسکتی، عدلیہ کی تضحیک کرنے والوں کو باز آ نا چاہیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

مزیدخبریں