(وردہ ریاض) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکشن ریسرچ ہائی سکول میں طلبا وطالبات کاسالانہ سپورٹس ڈے، بچوں نے رسہ کشی، چاٹی ریس اور کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جس سے حاضرین کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی لطف اندوز ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کھیل کوئی بھی ہو بچے تو ہر کھیل میں شوق سے حصہ لیتے ہیں، بچو ں کی تفریح کے لئےپنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیویٹ آف ایجوکشن ریسرچ ہائی سکول کی جانب سے طلبہ کے لئے سالانہ سپورٹس ڈے کااہتمام کیاگیا۔
نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ نے جوشیلے اندازمیں پی ٹی ،پریڈاورجمناسٹک پر پرفارم کیا ۔طلباءرِنگ پرآگ کے بھڑکتے شعلوں سے ایسے گزرے کہ سبھی دنگ رہ گئے۔
ننھے منے طلبا وطالبات بھی کسی سے کم نہیں تھے ، طلبا مونکی اور فراگ ریس میں اچھل کود کر اپنی منزل پر پہنچے ، بیلون ریس میں شریک ننھی پریوں نے بھی غباروں میں ہوا بھرکر اُڑایا۔
چاٹی ریس اور ریبٹ ریس سمیت مختلف ریسوں میں بچوں نے حصہ لیا، بچوں کا کہنا تھا کہ پڑھائی سے ہٹ کر بھی ایسی سرگرمیاں ہونی چاہئیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹررفاقت علی اکبر ،پرنسپل مس ثمینہ اور والدین نے بھی بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
بچوں کے لئے سالانہ سپورٹس ڈے صرف ایک سرگرمی ہی نہیں بلکہ یہ کھیل اُن کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لئے بھی بے حد ضروری ہے۔