اندھیر نگری چوپٹ راج، پی ایچ اے نے سروسز ہسپتال کی گرین بیلٹ کرائے پر دیدی

1 Feb, 2018 | 03:13 PM

Read more!

(زاہد چودھری ) اندھیر نگری چوپٹ راج،  پی ایچ اے نے سروسز ہسپتال ایمرجنسی کے گیٹ سے متصل گرین بیلٹ پر قبضہ کرا دیا۔ راتوں رات کینٹین تعمیر کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اور ٹیچنگ ہسپتالوں کی سیکیورٹی اور آمدورفت میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ نے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات دے رکھے ہیں لیکن پی ایچ اے نے وزیر اعلیٰ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سروسز ہسپتال ایمرجنسی کے گیٹ سے متصل گرین بیلٹ ہی کرائے پر دے ڈالی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے ذکریا نامی شہری کو گرین بیلٹ باضابطہ طور پر سالانہ چار لاکھ باسٹھ ہزار روپے کرائے پر دی گئی ہے۔ کینٹین کی تعمیر کی اجازت ملنے کے بعد راتوں رات کینٹین قائم کرکے اسے گاہکوں کیلئےبھی کھول دیا گیا ۔

پی ایچ اے کے اس اقدام سے سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے آس پاس عارضی تجاوزات کے خاتمے کا ضلعی انتظامیہ کا آپریشن بھی سبوتاژ ہوگیا، سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے ٹریفک کے دبائو اور رش میں مزید اضافے کے ساتھ مریضوں کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں