(سیرت نقوی) شہرکے موسم نے کروٹ بدل لی، سردی کوبریک لگنے سے تمازت کااحساس بڑھ گیا، شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھندکے بادل چھٹ گئے،مطلع صاف اورسورج چمکنے لگا۔سردی کے ستائے شہریوں نے سورج کی کرنیں زمین پرپڑنے پرسکھ کاسانس لیا، چرندپرند نے بھی موسم کھل جانے پردھوپ سے لطف اندوزہوناشروع کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 اورکم سے کم8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد جب کہ ہواکی رفتار 11کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا۔