(علی اکبر)مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر وسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کراچی روانہ ہو گئے,نوازشریف اولڈ ٹرمینل پرکارکنان سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ مسلم لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرے گئے نواز شریف کے دورہ سندھ کے موقع پر گورنر سندھ ان کے میزبان ہو گئے.
مسلم لیگ ن کے صدر نے نجی ہوٹل میں پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں انتخابات سے قبل پارٹی کو منظم کرنے پرمشاورت کی جائے گی۔