ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا، کار نہر میں گرنے سے دلہا اور سالی جاں بحق

شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا، کار نہر میں گرنے سے دلہا اور سالی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گجرات میں شادی  والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ، کار نہر میں گرنے سے دلہا اور اسکی سالی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

دولہا اسامہ ولیمے کے بعد فیملی کے ساتھ سسرال جا رہا تھاکہ کار نہر میں گر گئی ، کار میں دلہا اور دلہن سمیت پانچ افراد سوار تھے۔  ریسکیو 1122 اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس کے بعد دلہن سمیت تین خواتین کو نہر اپر جہلم سےزندہ   نکال لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دلہا راجہ اسامہ اور سالی مریم شامل ہیں۔