ویب ڈیسک : ساؤتھ انڈین فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بھارت کی معروف اداکارہ شوبیتھا شوانا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ شوبیتھا شوانا معروف اداکارہ تھیں جو کہ فلم اور ڈرامہ دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اداکارہ حیدرآباد میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں اور پولیس کو شک ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے۔ ادکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے30 سالہ شوبیتھا کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹکا سے تھا تاہم وہ شادی کے بعد گزشتہ دو سالوں سے حیدرآباد میں رہائش پذیر تھیں۔اداکارہ کی اچانک موت پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔